قومی

July 23, 2025 9:49 AM

views 20

دلی حکومت اولمپک اور پیرالمپک مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو سات کروڑ روپے نقد انعام دے گی۔ اس کے علاوہ چاندی کے تمغے جیتنے والوں کو پانچ کروڑ اور کانسے کے تمغے جیتنے والوں کو تین کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

دلّی حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے بڑے اقدام کے طور پر اولمپک اور پیرا لمپک کے تمغے جیتنے والوں کے لیے نقد انعامات میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے رقم کو موجودہ 3 کروڑ روپے سے بڑھا 7 کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کل نئی دلّی میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدرات کابینہ کے اجلاس میں ک...

July 23, 2025 9:48 AM

views 36

آج نشریات کا قومی کا دن ہے۔ 1927 میں آج ہی کے دن انڈین براڈ کاسٹنگ کمپنی کے تحت بامبے اسٹیشن سے ملک کا پہلا ریڈیو Broadcast نشر کیا گیا تھا۔

آج نشریات کا قومی کا دن ہے۔ 1927 میں آج ہی کے دن انڈین براڈ کاسٹنگ کمپنی کے تحت بامبے اسٹیشن سے ملک کا پہلا ریڈیو Broadcast نشر کیا گیا تھا۔ 8 جون 1936کو انڈین اسٹیٹ براڈکاسٹنگ سروس آل انڈیا ریڈیو میں بدل گئی۔ یہ دن بھارت کی ترقی، تعلیمی رسائی اور ثقافتی تحفظ میں نشریات کے اہم رول کو اُجاگر کرتا ہے۔...

July 23, 2025 9:43 AM

views 17

بھارتی بحریہ آج نئی دلّی میں، ایک روزہ جہاز سازی سیمینار کی میزبانی کرے گا۔

بھارتی بحریہ آج نئی دلّی میں، ایک روزہ جہاز سازی سیمینار کی میزبانی کرے گا۔ جہاز سازی کے ذریعے ملک کی تعمیر کے موضوع پر منعقد یہ سیمینار حکومت، بھارتی بحریہ، شپ یارڈس، صنعت، معاشرے کے مختلف طبقوں اور ماہرینِ تعلیم کے کلیدی فریقوں کو یکجا کرے گا۔ یہ تقریب جہاز سازی سے متعلق مختلف پالیسی پہلوؤں پر مرب...

July 22, 2025 9:49 PM

views 18

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں کَل تک شدید سے بہت شدید بارش اور تیز ہوائوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کَل آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور تلنگانہ میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا کافی امکان ہے۔ انڈومان ونکوبار جزائر، آندھراپردیش، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کہیں کہیں بہت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اِس دوران، موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ دلّی NCR میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ جموں وکشمیر میں جموں خطے میں کَل رات سے مسلسل بارش کے سبب معمولاتِ زندگی درہم برہم ہے۔ مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے 24 جولائی تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 12 اضلاع کیلئے ہلکے سے اوسط اچانک سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جموں خطے میں کل رات سے مسلسل بارش کے سبب مختلف مقامات پر کئی سڑکیں پانی میں ڈوپ گئی ہیں۔ بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو نقصان پہنچنے سے کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ اس دوران، جموں-پونچھ قومی شاہراہ کو Madana علاقے میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے موٹرگاڑیوں کیلئے بند رکھا گیا۔ ریاسی اور راجوری اضلاع کے سبھی نجی اور سرکاری اسکول بند رہے۔ موسمیات سے متعلق مقامی محکمے نے 24 جولائی تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ قومی آفات کے بندوبست سے متعلق جموں وکشمیر اتھارٹی نے اچانک سیلاب کے خطرے کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ لوگوں سے دریائوں اور جھرنوں کے قریب نہ جانے اور کسی ہنگامی صورتحال میں 112 ڈائل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اتراکھنڈ میں پتھوڑا گڑھ ضلع میں Lamari کے نزدیک چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب کیلاش مانسروور یاترا کے راستے میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ بارڈر روڈ آرگنائزیشن راستے کو بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اِس دوران، بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ 24 گھنٹے کیلئے دہرہ دون، پوڑی اور ٹھہری اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ کیرالہ میں بھی IMD نے کَل 9 اضلاع میں شدید بارش کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر جمعہ تک کیرالہ اور لکشدیپ کے ساحلوں پر ماہی گیری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسرکار کیلئے نامزدگی داخل کرنے کی میعاد 15 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ نیشنل ایوارڈ پورٹل پر درخواست داخل کرنے کا عمل یکم اپریل سے جاری ہے۔یہ ایوارڈ بہادری، سماجی خدمت، ماحولیات، کھیل کود، فن و ثقافت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اُن بچوں کو دیئے جاتے ہیں، جو قومی سطح پر...

July 22, 2025 9:45 PM

views 14

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج اپوزیشن کے شور وغل کے سبب متاثر رہی، جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں آپریشن سندور، بہار میں خصوصی نظر ثانی مہم اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ لوک سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے یہ کہتے ہوئے اپوزیشن کی نیت پر سوال کیا کہ حکومت بحث کیلئے تیار ہے لیکن وہ رخنہ اندازی میں مصروف ہیں۔ ایوان میں شور وغل جاری رہا تو صدر نشیں نے کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔ راجیہ سبھا میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہی جس کے سبب ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اِس سے پہلے دن میں بارہ بجے وقفۂ سوال کیلئے راجیہ سبھا کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا، اُس وقت کے صدر نشیں گھنشیام تیواری نے ایوان کو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے پر وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بارے میں بتایا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کل استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جناب دھنکھڑ کیلئے اچھی صحت کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جناب دھنکھڑ کو ملک کے نائب صدر کے عہدے سمیت مختلف عہدوں پر ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ سرکار نے گیارہ ریاستوں کی 11 پرائمری زرعی کریڈٹ سوسائٹیز PACS میں گوداموں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اِنہیں کوآپریٹو شعبے میں اناج جمع کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اِس کا مقصد مختلف موجودہ اسکیموں کو مربوط کرکے PACS سطح کے گوداموں میں زرعی بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنا ہے۔لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں داخلہ اور کو آپریٹو کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ گودام کی تعمیر کیلئے 500 سے زیادہ PACS کی نشاندہی کی گئی ہے، جسے دسمبر 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ سرکار نے کہا ہے کہ پچھلے مہینے کی 16 تاریخ کو گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے ساتھ ہی 2027 کی Census یعنی مردم شماری کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ اِس سلسلے میں نئی دلّی میں اِس مہینے کی 3 اور 4 تاریخ کو ایک دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مردم شماری کے عمل کے ڈائرکٹرس، مردم شماری کے عمل کے ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران، رجسٹرار جنرل کے آفس کے افسران اور Census کمشنر نے اِس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس کے دوران مردم شماری اور اِس سے متعلق معاملوں کے خاکے پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ مالی برسوں میں سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے غیر منافع بخش اثاثوں میں ساڑھے چھ فیصد کی کمی آئی ہے۔2021 سے2025 کے دوران یہ 9 اعشاریہ ایک-ایک فیصد سے کم ہوکر 2 اعشاریہ پانچ-آٹھ فیصد ہوگئے ہیں۔ خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اور بھارت کے ریزرو بینک نے اِس سلسلے میں جامع اقدامات کیے ہیں۔

آج Apache ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ امریکہ سے بھارت پہنچی جو بھارتی فوج کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ جدید طرز کے ہیلی کاپٹر ہیں، جنھیں وار کرنے کی بہترین صلاحیت اور جدید جنگی خصوصیات کے سبب فضا میں ٹینک کہا جاتا ہے۔ انجینئرنگ کا ایک بہترین نمونہ یہ ہیلی کاپٹر جدید ہتھیاروں، سینسر اور سبھی موسموں می...

July 22, 2025 9:41 PM

views 13

آپریشن سندور اور بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی پر اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج اپوزیشن کے شور وغل کے سبب متاثر رہی، جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں آپریشن سندور، بہار میں خصوصی نظر ثانی مہم اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ لوک سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر ک...

July 22, 2025 9:39 PM

views 19

وزیر اعظم نریندر مودی، کل برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ برطانیہ کے دورے کے دوران تجارت، دفاع اور ٹیکنالوجی میں تعاون، ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل دو ملکوں برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی برطانیہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ آج دوپہر نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ برطانیہ کے اپنے دورے میں جناب مودی اپنے ہم منصب Keir Starmer کے سات...

July 22, 2025 9:37 PM

views 12

بولیویا نے خسرے کی ویکسین عطیہ میں دے کر وقت پر تعاون دینے کیلئے بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے

بولیویا کے صدر Luis Alberto Arce Catacora نے خسرے کے تین لاکھ ویکسین عطیہ میں دیئے جانے پر بھارتی سرکار کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ایک پیغام میں صدر Arce نے ملک میں بڑھتی ہوئی صحت ایمرجنسی کے دوران اِسے ہمدردی اور وقت پر تعاون سے تعبیر کیا ہے۔ Bolivia نے خسرہ کے کیسوں میں اچانک تیزی آنے کی وجہ س...

July 22, 2025 9:35 PM

views 19

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO، اِس مہینے کی 30 تاریخ کو شام 5 بج کر 40 منٹ پر سری ہری کوٹا سے زمین کا معائنہ کرنے والا NISAR سیٹلائٹ لانچ کرے گا

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO، اِس مہینے کی 30 تاریخ کو شام 5 بج کر 40 منٹ پر سری ہری کوٹا سے زمین کا معائنہ کرنے والا NISAR سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔ اِسے امریکی خلائی ایجنسی NASA کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔ NISAR آسمان میں سب سے تیز نگاہ ہوگی۔ دوہرے Synthetic Aperture رڈار کے ساتھ زمین کا معائنہ...

July 22, 2025 3:10 PM

views 31

آئی این ڈی آئی اے بلاک کے پارلیمانی رہنماؤں کی ایک میٹنگ آج پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس میں منعقد ہوئی

آئی این ڈی آئی اے بلاک کے پارلیمانی رہنماؤں کی ایک میٹنگ آج پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس میں منعقد ہوئی۔ اِس میٹنگ میں، کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنماء ملیکا ارجُن کھڑگے اور راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ آئی این ڈی آئی اے بلاک پارٹیوں کے مختلف پارلیمانی اراکین نے شرکت کی ہے۔ بلاک کے رہنماؤں...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔