قومی

July 29, 2025 3:08 PM

views 20

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے دیوگھر میں ایک سڑک حادثے میں عقیدتمندوں کے ہلاک ہونے پر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے دیوگھر میں ایک سڑک حادثے میں عقیدتمندوں کے ہلاک ہونے پر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم مودی نے حادثے کو دردناک قرار دیا۔ جناب مودی نے سبھی زخمیوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

July 29, 2025 2:45 PM

views 20

آج شیروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاکہ دنیا بھر میں اُن کے تحفظ کی کوششوں کے تئیں بیداری میں اضافہ کیا جاسکے

آج دنیا بھر میں شیروں کا دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہر سال 29 جولائی کو دنیا بھر میں شیروں کے قدرتی مسکن (رہائش گاہوں) کو محفوظ بنانے اور عوام میں تحفظ کی کوششوں کے لیے شعور کو اجاگر کرنے کے مقصد سے بنایا جاتا ہے۔ شیروں کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپی...

July 29, 2025 2:42 PM

views 16

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں اعلان کیا ہے کہ سری نگر کے اضلاع میں آپریشن مہادیو کے تحت پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے

آج لوک سبھا میں آپریشن سندور پر پھر سے خصوصی بحث شروع ہوئی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آپریشن مہا دیو کے دوران کَل بھارتی فوج، CRPF اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں نے، اُن تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد...

July 29, 2025 2:40 PM

views 11

مختلف امور پر اپوزیشن کے شور شرابے کے تناظر میں راجیہ سبھا کی کارروائی دن میں 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی

ایوان میں اپوزیشن کے شور و غل کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دن میں دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔ آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی ہوئی، نائب چیئرمین ہری ونش نے وقفہئ صفر کی کارروائی چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ممبروں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ وہ مختلف معاملات پر بحث کی مانگ کررہے تھے، جن میں بہار میں چناؤ ...

July 29, 2025 2:39 PM

views 13

ڈی آر ڈی او نے اوڈیشہ کے ساحل پر Pralay میزائل کی لگاتار 2 کامیاب پروازوں کے تجربے کیے ہیں

دفاعی تحقیق اور ترقی سے متعلق تنظیم DRDO نے اِس مہینے کی 28 اور 29 تاریخ کو اڈیشہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے Pralay میزائل کے یکے بعد دیگرے دو کامیاب تجربے کئے۔ اِن میزائلوں نے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ دوری تک کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو پورا کیا۔ یہ میزائل دفاعی تحقیق اور ترقی سے متعل...

July 29, 2025 9:57 AM

views 17

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریروں کی تعریف کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریروں کی تعریف کی ہے۔ سلسلے وار سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے اُن کی تقریروں کو شاندار اور بصیرت افروز قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر نے اپنی تقریر کے دوران...

July 29, 2025 9:55 AM

views 68

قومی تعلیمی پالیسی NEP 2020 کے آج پانچ سال پورے ہو رہے ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی NEP 2020 کے آج پانچ سال پورے ہو رہے ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی کے آغاز نے بھارت کے اسکولوں کو ایسی جگہوں میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پرعزم منصوبہ پیش کیا جہاں سیکھنے کا عمل اب نصابی کتابوں، نمبرات یا یادداشت تک محدود نہیں ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران، اِس...

July 29, 2025 9:50 AM

views 15

بھارت میں مالی سال 2020 اور 2025 کے درمیان 65 ہزار کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگیاں ریکارڈ کی گئیں،

بھارت میں مالی سال 2020 اور 2025 کے درمیان 65 ہزار کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگیاں ریکارڈ کی گئیں، جن کی مالیت 12 ہزار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ اطلاع خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کیلئے، بالخصوص Tier-...

July 29, 2025 9:39 AM

views 24

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر خصوصی بحث آج بھی جاری رہے گی

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر خصوصی بحث آج بھی جاری رہے گی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کی مضبوط، کامیاب اور فیصلہ کن کارروائی پر بحث کا آغاز کل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایوان میں کیا تھا۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی فوجی کارروائی ...

July 29, 2025 9:36 AM

views 33

بھارتی موسمیاتی محکمے IMD نے مشرقی راجستھان، بہار، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی اترپردیش کے علاقوں میں آج شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیاتی محکمے IMD نے مشرقی راجستھان، بہار، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی اترپردیش کے دور دراز علاقوں میں آج شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، گجرات، کرناٹک، اڈیشہ،   مغربی بنگال کے گنگا کی ترائی والے علاقوں، جھارکھنڈ، کیرالہ، ماہے اور شمال مشرقی ریاستوں...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔