July 29, 2025 9:50 AM

printer

بھارت میں مالی سال 2020 اور 2025 کے درمیان 65 ہزار کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگیاں ریکارڈ کی گئیں،

بھارت میں مالی سال 2020 اور 2025 کے درمیان 65 ہزار کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگیاں ریکارڈ کی گئیں، جن کی مالیت 12 ہزار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ اطلاع خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کیلئے، بالخصوص Tier-2 اور Tier-3 شہروں میں ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI)، Fintech کمپنیوں، بینکوں اور ریاستی حکومتوں جیسے شراکت داروں کے ساتھ تال میل سے کام کرتی رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس کوشش کو آگے بڑھانے کیلئے، ریزرو بینک RBI نے Tier-3 سے لے کر Tier-6 شہروں، شمال مشرقی ریاستوں اور جموں وکشمیر میں ڈیجیٹل لین دین کی قبولیت کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کی مالی ترغیب کی خاطر سال 2021 میں Payments Infrastructure ڈیولپمنٹ فنڈ (PIDF) کا آغاز کیا۔ 31 مئی 2025 تک PIDF پہل کے تحت لگ بھگ  4 کروڑ 77 لاکھ ڈیجیٹل Touchpoints نصب کئے جاچکے ہیں۔ جناب چودھری نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے دائرے نے خصوصاً سہولتوں اور ماضی میں شمولیت سے محروم آبادیوں کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی میں تبدیلی لانے والا رول ادا کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔