قومی

August 12, 2025 2:23 PM

views 16

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بہار کی چناؤ فہرست کے مسودے کے معاملے پر اپوزیشن کی طرف سے ہنگامے کے سبب کارروائی معطل کردی گئی

مختلف معاملات پر اپوزیشن کے شور و غل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی آج 3بجے تک، جبکہ راجیہ سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ آج دن میں 12 بجے جب پہلے التواء کے بعد لوک سبھا کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے ہائی کورٹ کے جج جسٹس ورما کے خلاف الزامات کی چھان بین کے لیے ...

August 12, 2025 2:20 PM

views 44

بھارت کے انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ اُسے بہار میں ایس آئی آر کے بارے میں عوام کی طرف سے تقریباً 14ہزار دعوے اور اعتراضات موصول ہوئے ہیں، لیکن کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے کوئی دعویٰ یا اعتراض موصول نہیں ہوا ہے

بھارت کے انتخابی کمیشن نے، خصوصی تفصیلی نظرثانی پر اعتراضات کے دوران کہا ہے کہ 12 دن تک دعووں اور اعتراضات کے بعد کسی بھی پارٹی نے بہار میں ابھی تک اِس عمل سے متعلق کوئی ایک بھی دعویٰ یا اعتراض داخل نہیں کیا ہے۔البتہ کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹروں کی طرف سے فہرست کے مسودے سے متعلق 13 ہزار 970 دعوے اور اع...

August 12, 2025 10:01 AM

views 23

ہاتھیوں کا عالمی دن ہر سال 12 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد زمین پر سب سے اہم مخلوقات میں سے ایک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ قومی سطح پر ہاتھیوں کا عالمی دن 2025 آج تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں منایا جائے گا۔

ہاتھیوں کا عالمی دن ہر سال 12 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد زمین پر سب سے اہم مخلوقات میں سے ایک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ قومی سطح پر ہاتھیوں کا عالمی دن 2025 آج تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں منایا جائے گا۔ یہ تقریب ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت تمل ناڈو کے محکمہ جنگلات کے اش...

August 12, 2025 9:52 AM

views 23

مرکزی وزیر داخلہ، امت شاہ اِس مہینے کی 24 تاریخ کو قومی راجدھانی میں دلی اسمبلی میں دو روزہ آل انڈیا اسپیکرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ، امت شاہ اِس مہینے کی 24 تاریخ کو قومی راجدھانی میں دلی اسمبلی میں دو روزہ آل انڈیا اسپیکرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس وِٹّھل بھائی پٹیل کے ملک کے پہلے منتخب اسپیکر کے طور پر مرکزی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے سو برس مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی جا رہی ...

August 12, 2025 9:50 AM

views 18

دلّی سرکار نے قومی راجدھانی خطہ دلی میں کتوں کے کاٹنے اور Rabies پر کنٹرول سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔

دلّی سرکار نے قومی راجدھانی خطہ دلی میں کتوں کے کاٹنے اور Rabies پر کنٹرول سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔ آوارہ کتوں کو فوری طور سے پکڑنے، انھیں Sterilise کرنے اور مستقل طور پر اُنھیں متعلقہ بسیروں میں منتقل کئے جانے کو کہا گیا ہے۔ اِس سے قبل عدالت عالیہ نے قومی راجدھانی خطہ دلی میں ...

August 12, 2025 9:47 AM

views 19

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، یوکرین-روس تنازعے کے فوری اور پُرامن حل کے لیے پُرعزم ہے۔ جناب مودی نے ٹیلی فون پر یوکرین کے صدر کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت یوکرین-روس تنازع کے فوری اور پرامن حل کے لیے پُرعزم ہے اور وہ  اِس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین-روس تنازع کے فوری اور پرامن حل کی ضرورت کے بارے میں بھارت کا مستقل م...

August 12, 2025 9:45 AM

views 13

بھارت نے امکانی نیوکلیائی خطرے سے متعلق پاکستانی فوج کے سربراہ کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ اُس نے پاکستان کو نیوکلیائی ہتھیاروں کا حامل ایک غیر ذمہ دار ملک قرار دیا۔

  بھارت نے امکانی نیوکلیائی خطرے سے متعلق پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کے تبصرے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی یہ واضح کردیا ہے کہ وہ کسی بھی نیوکلیائی بلیک میل کے آگے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیل...

August 12, 2025 9:43 AM

views 21

لوک سبھا نے انکم ٹیکس اور Taxation قوانین ترمیمی بل کو زبانی ووٹ سے منظوری دی۔

لوک سبھا نے Taxation قوانین ترمیمی بل 2025 اور انکم ٹیکس نمبر 2 بل 2025 کو زبانی ووٹ سے منظور کرلیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظرثانی کے عمل اور دیگر معاملات پر اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے درمیان یہ بل پیش کئے۔ انکم ٹیکس نمبر 2 بل 2025 کا مقصد انکم ٹیکس سے متعلق...

August 11, 2025 9:51 PM

views 16

پارلیمنٹ نے بحری معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی خاطر مرچنٹ جہاز رانی بل اور گوا اسمبلی میں درجِ فہرست قبیلوں کے ارکان کیلئے سیٹیں ریزرو کرنے سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے

آج پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا سے منظوری کے بعد مرچنٹ شپنگ بل 2024 کو منظوری دے دی۔ یہ بل مرچنٹ شپنگ ایکٹ 1958 کی جگہ لے گا۔ یہ بل مرچنٹ شپنگ سے متعلق قوانین میں ترمیم کرتا ہے تاکہ بحری سمجھوتوں اور بین الاقوامی دستاویزات کے تحت ملک کے تقاضوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے، جس میں بھارت ایک فریق ہے۔ اِس ...

August 11, 2025 9:50 PM

views 18

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کی اور تنازعے کے جلد اور پُرامن تصفیے کی ضرورت دوہرائی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ جناب زیلنسکی نے حالیہ واقعات کے سلسلے میں اپنے نقطہ نظر سے جناب مودی کو واقف کرایا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے تنازعے کے جلد اور پُرامن تصفیے کی ضرورت کے تعلق سے بھارت کے موقف کو اجاگر کیا۔...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔