ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2025 10:16 AM | GST-REFORMS AUTO

printer

ٹیکس نظام کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی خاطر ایک تاریخی قدم کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے اِس سال یوم آزادی کے اپنے خطاب میں آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا۔

ٹیکس نظام کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی خاطر ایک تاریخی قدم کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے اِس سال یوم آزادی کے اپنے خطاب میں آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا۔ ٹیکس کی نئی شرحیں پیر کے روز سے نافذ ہوجائیں گی۔ آج ہم موٹر گاڑیوں کی صنعت پر اِن اصلاحات کے اِمکانی اثر کا جائزہ لیں گے۔

عام شہری کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے GST کونسل نے دو پہیہ اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس شرحوں میں بڑی کٹوتی کی ہے۔ آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے 350 CC تک کی دو پہیہ گاڑیوں پر GST، 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا ہے۔ GST میں اِس کمی سے ذیلی متوسط طبقے کے کنبوں، نوجوان پیشہ وَر افراد کو راحت ملے گی، جو اپنے گزر بسر اور روز مرہ کی ضرورت کیلئے کم خرچ والے ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ اس دوران چھوٹی گاڑیوں پر بھی GST کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس قدم سے متوسط طبقے کیلئے چھوٹی گاڑیاں خریدنا زیادہ کفایتی ہونے کا امکان ہے، جس سے موٹر گاڑیوں کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ GST کم کرنے سے مینوفیکچرنگ، سیلس، سروس اور فائنانسنگ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی، جس سے ملک کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔