September 19, 2025 9:49 AM | VASHNAW-AI

printer

IT محکمے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ سرکار آرٹیفیشیل انٹلی جینس کے شعبے میں بھارت کو سرکردہ ملک بنانے کی خاطر انڈیاAI  مشن کے تحت 500 سے زیادہ ڈیٹا Labs  تیار کرے گی۔

   الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ذاتی ڈیجیٹل ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ضابطوں کو قطعی شکل دی جاچکی ہے اور آئندہ دنوں میں اِن کی اشاعت کی جائے گی۔ انڈیا AI Impact  سمٹ 2026 کیلئے   Logo اور اہم سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مطلع کیا کہ اس مکمل طریقہ کار کی خاطر  ایک طویل عرصے تک تین ہزار سے زیادہ صلاح ومشورے کئے گئے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ بھارت میں اس وقت 38 ہزار GPUs ہیں اور مستقبل قریب میں مزید دستیاب ہوں گے۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ 500 سے زیادہ ڈیٹا اور AI-Labs کی توسیع سے AI اور الیکٹرانکس میں سب کی شمولیت، سب کیلئے ٹیکنالوجی کی دستیابی اور عالمی لیڈر شپ کی راہ ہموار ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔