September 19, 2025 9:45 AM | GST-ADVISORY

printer

صارفین کے امور کی وزارت نے پیر سے GST کی کم کی گئی شرحیں نافذ ہونے کے تناظر میں صارفین کیلئے فائدوں کو یقینی بنانے کی خاطر اشیا اور سامان کو Pack کرنے کے ضابطوں کو سہل بنا دیا ہے۔

صارفین کے امور، خوراک اور تقسیمِ عامہ محکمے کی وزارت نے GST کی کم کی گئی شرحوں کے تناظر میں نظرِ ثانی شدہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ شرحیں پیر سے نافذ ہوجائیں گی۔ ایڈوائزری کے مطابق مینوفیکچررس، Packers اور درآمد کار   رضاکارانہ طور پر22  ستمبر سے پہلے تیار کیے گئے سامان کے پیکٹ پر نئی قیمت کے اضافی Stickers لگا سکتے ہیں۔

صارفین کے امور کی وزارت نے یہ وضاحت کی ہے کہ ضابطوں کے تحت دوبارہ Sticker لگانا لازمی نہیں ہے اور کمپنیوں کو اِس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ اگر چاہیں تو نئی قیمتوں کو نمایاں کر سکتے ہیں۔ مذکورہ ایڈوائزری میں GST پر نظرِ ثانی سے قبل تیار کیے گئے Wrappers یا Pack کرنے کے پرانے سامان کو اگلے سال 26 مارچ تک یا اِس طرح کا اسٹاک ختم ہونے تک استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اِس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنیاں پیکٹ پر Stamp یا  Sticker لگاکر اِس طرح کے پیکٹ پر MRP کو درست کر سکتی ہیں۔ اِس کے علاوہ سرکار نے مینوفیکچرر، Pakcers اور درآمدکاروں کو یہ صلاح دی ہے کہ وہ GST کی نئی شرحوں کے بارے میں ڈیلروں، خردہ فروشوں اور صارفین کو جانکاری دینے کیلئے اقدامات کریں۔ وزارت کے مطابق اِس قدم سے کاروبار کرنے میں سہولت اور صارفین کے مفاد کے تحفظ کے درمیان توازن قائم ہو سکے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔