قومی

September 1, 2025 2:49 PM

views 19

وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے عالمی اتحاد پر زور دیا ہے اور یہ بات دوہرائی ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر دوہرا معیار ناقابل قبول ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر دوہرا معیار ناقابل قبول ہے۔ آج Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں اپنے بیان میں جناب مودی نے دہشت گردی کو انسانیت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ...

September 1, 2025 2:48 PM

views 28

  شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلانیے میں پہلگام حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ پیغام دیا گیا ہے۔ ممبر ملکوں نے عالمی اشتراک اور اختراع کے شعبے میں بھارت کے بڑھتے ہوئے رول کو تسلیم کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کی  سربراہ کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے Tianjin اعلانیے میں دہشت گردی کے خلاف ایک واضح اور متحدہ پیغام دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی علاقائی اشتراک اور اختراع میں بھارت کے بڑھتے ہوئے رول کو تسلیم کیا گیا ہے۔ Tianjin سے ایک مضبوط اور متحدہ پیغام میں شنگھائی تعاون ...

September 1, 2025 2:45 PM

views 16

  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان قریبی تعاون عالمی امن کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ جناب مودی نے Tianjin میں روس کے صدر ولادیمیر پُتن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیرپتن نے چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی    سربراہ کانفرنس کے موقع پر آج دوطرفہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، مالی اور توانائی کے شعبوں سمیت باہمی اشتراک پر تبادلہئ خیال کیا اور باہمی تعلقات میں لگاتار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ د...

September 1, 2025 9:42 AM

views 40

وزیر اعظم نریندر مودی آج چین کے شہر Tianjin میں SCO سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ روس کے صدر ولادیمیر پتن سے بھی دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج چین کے شہر Tianjin میں، شنگھائی تعاون تنظیم SCO سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔ خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے Tianjin میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جناب مودی اپنے خطاب میں SCO کی سرپرستی میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے، بھارت کے طریقِ کار کا خاکہ بیان کریں گے۔ کا...

September 1, 2025 9:41 AM

views 27

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جموں کا دورہ کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں میں، حالیہ سیلاب اور بادل پھٹنے کے سبب ہوئے نقصان اور وہاں جاری راحت کے کاموں اور بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے کل رات جموں پہنچے ہیں۔ جناب شاہ جموں خطّے کے سبھی متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے راحت کے اقدامات کا جائزہ لینے اور اِس سلسلے میں تبادلہئ خیال کرنے کے لی...

September 1, 2025 9:40 AM

views 11

وزارت داخلہ نے قدرتی آفات سے متاثرہ ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں نقصانات کے جائزے کے لیے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

داخلی امور کی وزارت نے شدید بارش، سیلاب، اچانک سیلاب، بادل پھٹنے اور مٹّی کے تودے کھسکنے کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کی غرض سے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے لیے بین وزارتی سطح پر مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایات پر یہ ٹی...

September 1, 2025 9:30 AM

views 24

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ اس سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار GDP میں سات اعشاریہ 8 فیصد کی شاندار ترقی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کوئی بھی معیشت کا انتظام بہتر طریقے سے نہیں چلا سکتا۔

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ اس سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار GDP میں سات اعشاریہ 8 فیصد کی شاندار ترقی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کوئی بھی معیشت کا انتظام بہتر طریقے سے نہیں چلا سکتا۔ نئی دلّی میں بھگوان برسا منڈا بھون میں برسا منڈا کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد ...

August 31, 2025 9:53 PM

views 19

وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شي جنپنگ نے چین کے شہر تیان جِن میں SCO سربراہ کانفرنس سے الگ دو طرفہ بات چیت کے دوران سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی تجارت کو مستحکم کرنے کیلئے دونوں معیشتوں کے بنیادی رول کو تسلیم کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شي جنپنگ نے آج چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی سربراہ کانفرنس سے الگ ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر کہا کہ بھارت اور چین ترقیاتی شراکت دار ہیں نہ کہ وہ ایک دوسرے کے حریف ہیں نیز اُن کے درمیان اختلافات، تنازعات نہیں بدلنے ...

August 31, 2025 9:52 PM

views 23

وزیر اعظم مودی نے اہم خود مختاری پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ بھارت-چین تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے زاویے سے نہ دیکھا جائے۔ انہوں نے مالدیپ، تاجکستان، قزاخستان، بیلا روس، مصر اور نیپال کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں

چین کے شہر Tianjin میں SCO چوٹی کانفرنس کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ، تاجکستان، قزاخستان، بیلاروس کے صدور اور مصر اور نیپال کے وزراء اعظم سمیت عالمی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے اِن لیڈروں کے ساتھ ملاقات پر اظہارِ مسرت کیا۔ قزاخستان کے صدر Kassym-J...

August 31, 2025 9:50 PM

views 14

آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے شہریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ووکل فار لوکل جذبے کے ساتھ تہوار کی خوشیاں منائیں، جس سے بھارتی مصنوعات کو مدد ملے۔ انہوں نے ملک بھر میں مانسون کی دہشت کے دوران، بچاؤکوششوں کی حفاظتی دستوں، سماجی کارکنوں اور مقامی لوگوں کی ستائش کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ملک کو ’ووکل فار لوکل‘ کے منتر کے ساتھ آتم نربھر بھارت کی راہ پر آگے بڑھنا ہے اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کو حاصل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تہواروں کے سیزن کے...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔