ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2025 2:54 PM

printer

کرکٹ میں، Oval کے میدان پر اینڈرسَن- تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں انگلینڈ، بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 50 رَن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا

لندن کے Oval میدان پر آج سب کی نگاہیں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل پر مرکوز رہیں گی، کیونکہ آج کے کھیل سے اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے بارے میں فیصلہ ہوسکتا ہے۔
انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی دو-ایک کی سبقت حاصل ہے۔ دوسری طرف سیریز میں برابری حاصل کرنے اور انگلینڈ کی سرزمین پر شکست سے بچنے کے لیے بھارت کے پاس یہ آخری موقع ہے۔
آج میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 50 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گی۔ بھارت نے اُس کے سامنے 374 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ اِس طرح انگلینڈ کو ابھی مزید 324 رن کی ضرورت ہے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔