August 27, 2025 10:06 AM | Shah Vibrant Village

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں، آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا، ملک کی سلامتی پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا، براہِ راست ملک کی سیکیورٹی اور اس کی سرحدوں پر اثر ہوگا۔ جناب شاہ نے یہ بات نئی دلی میں درخشاں گاؤوں کے پروگرام سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ درخشاں گاؤوں کا پروگرام مودی حکومت نے، سرحدی گاؤوں سے لوگوں کی منتقلی کو روکنے اور اِس پروگرام کے فائدے تمام تر لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے شروع کیا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ درخشاں گاؤوں کے پروگرام سے سرحدی گاؤوں میں بنیادی ڈھانچے، ثقافت اور سیاحت کو فروغ دے کر روزگارکے موقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انھوں نے خاص طور پر کہا کہ اروناچل پردیش میں درخشاں گاؤوں کے پروگرام پر عمل درآمد کے بعد کئی سرحدی علاقوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ درخشاں گاؤوں کا پروگرام تین بنیادی باتوں پر مبنی ہے۔ جو اِس طرح ہیں: سرحدی گاؤوں سے لوگوں کی منتقلی روکنا، اِس بات کو یقینی بنانا کہ سرحدی گاوؤں کے ہر شہری کو مرکزی اور ریاستی سرکار کی اسکیموں کے سو فیصد فائدے پہنچ گئے ہیں اور گاؤوں کو اِس طرح مضبوط بنانا کہ اِن کی وجہ سے سرحد اور قومی سیکیورٹی مستحکم ہوں۔

جناب شاہ نے کہا کہ درخشاں گاؤوں کے پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر جن گاؤوں کی، نشاندہی کی گئی تھی، وہ محض کچھ ہی برسوں میں ہمارے ملک اور اس کی سرحدوں کی حفاظت میں اہم رول ادا کرنے لگیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔