ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 4, 2025 9:31 PM

printer

کرکٹ میں، بھارت نے لندن میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں، انگلینڈ کے خلاف چھ رن کی شاندار جیت حاصل کرکے، پانچ میچوں کی سیریز دو-دو سے برابر کرلی ہے

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف اینڈرسن – تیندولکر ٹرافی کا سنسنی خیز فائنل کرکٹ ٹسٹ میچ 6 رَن سے جیت لیا ہے۔ لندن کے Oval میں کھیلا گیا یہ دلچسپ میچ جیت کر بھارت نے سیریز کو دو-دو کی برابری پر ختم کیا۔
بھارت کی جانب سے دیئے گئے 374 رَن کیلئے کھیلتے ہوئے میزبان انگلینڈ کی پوری ٹیم پانچویں دن دوسری اننگز میں 367 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
مہمان بھارتی ٹیم نے جارحانہ انداز میں دن کی شروعات کی، جہاں محمد سراج نے دو اور پرسِدھ کرشنا نے ایک وکٹ لے کر میچ کو دلچسپ موڑ پر پہنچا دیا۔ اِس کے بعد محمد سراج نے آخری وکٹ لے کر ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے دلچسپ ترین مقابلوں میں سے ایک میں انگلینڈ سے فتح کو چھین لیا۔
سراج ، دوسری اننگز کے پانچ وکٹ سمیت پورے میچ میں 9 وکٹ لے کر سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی رہے۔ اس سے پہلے میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر 339 رَن کے اسکور سے آگے آج اپنی دوسری اننگز کی شروعات کی۔
ٹیم انڈیا نے یَشسوی جیسوال کے بہترین 118 رَن کی بدولت اپنی دوسری اننگز میں 396 رَن بنائے۔ اِس میں آکاش دیپ کے 66 اور رویندر جڈیجہ کے 53 رَن بھی شامل ہیں۔ واشنگٹن سُندر نے بھی 46 گیندوں میں 53 بنائے۔ اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے 224 رَن کے جواب میں 247 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارتی کپتان شُبھ مَن گِل نے بہترین گیند بازی کیلئے سراج اور پرسِدھ کرشنا کا شکریہ ادا کیا۔
محمد سراج کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سراج نے اِس سیریز میں سب سے زیادہ 23 وکٹ لئے ہیں۔ شُبھ مَن گِل اور ہیری Brook دونوں کھلاڑیوں کو سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شُبھ مَن گِل نے سیریز میں سب سے زیادہ رَن بنائے۔