لندن کے Oval میدان پر اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے آج تیسرے دن بھارت نے میزبان انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں اب سے کچھ دیر پہلے تک7 وکٹ پر342 رن بنالئے تھے۔یشسوی جیسوال نے شاندار 118 رن بنائے جبکہ آکاش دیپ نے 66 رن اسکور کئے۔
اس سے قبل بھارت نے آج اپنی دوسری اننگز میں کَل کے اسکور دو وکٹ پر75 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔پہلی اننگز میں بھارت کے 224 رن کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 247 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔