ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2025 9:42 AM | DGCA-CHARDHAM

printer

شہری ہوابازی کے ڈائکٹوریٹ جنرل نے مانسون کے بعد چار دھام یاترا کیلئے ہیلی کاپٹر خدمات پھر شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرلDGCA  نے مانسون کے بعد چار دھام یاترا کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد چار دھام کی سیفٹی بڑھانے کی خاطر کلیدی اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ دہرہ دون اور دلی میں کئی جائزہ میٹنگیں کی ہیں تاکہ DGCA، بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی اور ریاستی سرکار کے مابین قریبی تال میل کو یقینی بنایا جا سکے۔x