ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2025 2:42 PM

printer

ایشیا کپ کرکٹ میں، آج شام ابوظبی میں گروپ-اے کے آخری میچ میں بھارت کا مقابلہ عمان سے ہوگا

آج ایشیاء کپ-2025 میں ابو ظبی میں گروپ-اے کے اپنے آخری میچ میں بھارت کا مقابلہ Oman سے ہوگا۔ یہ میچ شیخ زائد اسٹیڈیم میں رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔ دو میچوں سے چار پوائنٹ کے ساتھ بھارت سُپر-فور کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے، جبکہ Oman اِس سے باہر ہوگیا ہے۔ گروپ مرحلے میں بھارت کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اُس نے اپنے افتتاحی میچ میں UAE کے خلاف بڑا اسکور بنایا تھا جبکہ پچھلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔
کَل سری لنکا کی ٹیم افغانستان کو 6 وکٹ سے ہراکر سُپرفور میں پہنچ گئی ہے۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا گروپ-بی میں سرفہرست ہے، جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی تین میچوں میں سے دو جیت کر آئندہ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔