ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2025 9:44 AM | PM Economy

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا۔ اصلاح، کارکردگی اور کایا پلٹ سے تحریک لیتے ہوئے بھارت، دنیا کو سست رفتار ترقی سے نکالنے میں مدد کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اصلاح، کارکردگی اور کایا پلٹ سے تحریک لیتے ہوئے بھارت، دنیا کو سست رفتار ترقی سے نکالنے میں مدد کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ نئی دلّی میں عالمی لیڈروں کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا اور وہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ اگلی نسل کی GST اصلاحات کا عمل، جو قانون کو آسان بنائے گا، دیوالی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اور اس سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وزیر اعظم نے پرائیویٹ شعبے سے بھی کہا کہ وہ صاف توانائی، کوان ٹم ٹکنالوجی، بیٹری اسٹوریج، جدید میٹیریئلس اور بائیو ٹکنالوجی جیسے شعبوں میں تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو تقویت حاصل ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت جامع اصلاحات کا ایک نیا مجموعہ لانے جا رہی ہے۔

معیشت کی بنیادوں سے متعلق جناب مودی نے کہا کہ بھارتی کمپنیاں کیپیٹل مارکیٹس سے فنڈس میں اضافہ کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد، خود کفیل بھارت ہے۔×