ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کرناٹک کے متعدد علاقوں میں لگاتار شدید بارش ہورہی ہے۔ ساحلی علاقوں، شمال میں بیلگاوی، دھارواڑ، گڈَگ اور ہاویری، جنوب میں چِک مگلور، کوڈاگو، شیوموگا اور ڈاوَن گِرے کے علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی ہے۔

کرناٹک کے متعدد علاقوں میں لگاتار شدید بارش ہورہی ہے۔ ساحلی علاقوں، شمال میں بیلگاوی، دھارواڑ، گڈَگ اور ہاویری، جنوب میں چِک مگلور، کوڈاگو، شیوموگا اور ڈاوَن گِرے کے علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مذکورہ ضلعوں میں 18 جون تک ریڈ اور اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

ریاست کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارش سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہے۔ دھارواڑ میں  Benne Halla اور Thuppari Halla نہریں شدید بارش کے سبب خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ دھارواڑ اور Hubballi شہروں میں کَل شدید بارش ہوئی، جس کے سبب معمول کی زندگی متاثر ہوئی۔ ریاست کے مختلف ضلعوں میں آنگن واڑی مراکز اور اسکول بند ہیں۔ چِک مگلور ضلع میں بارش کے سبب سڑکوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں