ششی تھرور کی قیادت میں بھارت کے ارکان پارلیمنٹ کے کُل پارٹی وفد نے واشنگٹن میں امریکہ کے سینئر سرکاری اہلکاروں اور قانون سازوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ وفد نے بھارت کو درپیش سرحد پار کی دہشت گردی کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں بھارت کے مضبوط اور پُر عزم موقف سے بھی آگاہ کیا۔ تاہم امریکی کانگریس کے ارکان نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کیلئے بھرپور اور واضح طور پر مذمت کی ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کے جذبے سے دہشت گردی کا جواب دینے کے بھارت کے حق کی بھی مکمل حمایت کی ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی مذاکرات کے بارے میں ششی تھرور نے کہا کہ ہم اُن لوگوں کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے جو ہمیں نشانہ بناتے ہیں۔