ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 9:35 AM | Kashi Tamil Sangamam

printer

کاشی تمل سنگامم کے تیسرے ایڈیشن کا آج اترپردیش کے وارانسی شہر میں آغاز ہو رہا ہے۔

کاشی تمل سنگامم کے تیسرے ایڈیشن کا آج اترپردیش کے وارانسی شہر میں آغاز ہو رہا ہے۔ سنگامم کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان ثقافتی اور دانشورانہ تعلقات کو تقویت دینا ہے۔

مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی  آدتیہ ناتھ اس باوقار تقریب کا افتتاح کریں گے۔ تعلیم کی وزارت نے مختلف وزارتوں، اترپردیش سرکار کے اشتراک سے اس تقریب کا انعقاد کیا ہے، جس کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان قدیم تہذیبی رشتے کو مستحکم کرنا اور اس کا جشن منانا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C Om Awasthi

کاشی تمل سنگامم کا مقصد دونوں خطوں کے عالموں، طلبا، فلسفیوں، تاجروں، فنکاروں کو یکجا کرنا اور معلومات، ثقافت اور بہترین طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اس سال حکومت نے تمل ناڈو سے پانچ مختلف زمروں کے تحت تقریباً ایک ہزار مندوبین کو ایک ساتھ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال کے پروگرام کا بنیادی موضوع صحت، فلسفے، سائنس، کلاسیکی تمل ادب اور ملک کی ثقافتی یکجہتی میں سنت اگستھیہ کی نمایاں خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔

اس سال پہلی مرتبہ، شرکاء کو پریاگ راج میں مہا کمبھ میں شامل ہونے اور ایودھیا میں نئے افتتاح کئے گئے رام مندر کے درشن کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ سنگامم ایک روحانی احساس پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو اور کاشی جو ہماری تہذیب اور ثقافت کی میراث ہیں انھیں مزید قریب لائے گا۔ یہ 10 روزہ تقریب 24 فروری تک جاری رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں