پنجاب میں اب بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ بھٹنڈا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا۔
V/C- Rajesh Bali
امرتسر، لدھیانہ، بھٹنڈا اور پنجاب کے کچھ دیگر مقامات پر گرمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بھٹنڈا کے بعد فاضلکا سب سے گرم ضلع رہا، جہاں 45 ڈگری سیلسس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد فرید کوٹ 45 ڈگری، امرتسر اور لدھیانہ 43 ڈگری، جبکہ دیگر اضلاع میں 39 سے 43 ڈگری سیلسس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ چنڈی گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اعشایہ چھ ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا۔ جالندھر کے پاس آدم پور میں درجہ حرارت سب سے کم 29 اعشاریہ 9 ڈگری رہا۔ گرمی کی شدت سے کَل سے کچھ نجات کی امید ہے۔