پریاگ راج میں مہا کمبھ کے Triveni Sangam میں اب تک 60 کروڑ 74 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوَتر اشنان کیا۔ دنیا بھر سے لاکھوں عقیدتمند ہر روز لگاتار اس عظیم فیسٹیول میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کل تقریباً ایک کروڑ 43 لاکھ عقیدتمندوں نے سنگم میں پوَتر اشان کیا، جن میں کئی ممتاز شخصیتیں بھی شامل ہیں۔
VC – Adarsh
زندگی کے سبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والے عقیدتمندوں سادھووں اور یاتری مہاکمبھ آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کیرالہ کے گورنر راجندر وشواناتھ Arlekar نے کل اپنے کنبے کے ساتھ تریوینی سنگم میں پوتر ڈوبکی لگائی۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مہاکمبھ قومی اتحاد کی ایک علامت ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ملک اور بیرون ملکوں سے کروڑوں عقیدتمند مہاکمبھ آ رہے ہیں، جو اس عظیم الشان تقریب کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
صحت کے مرکزی وزیر اور BJP کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی اپنے کنبے کے ساتھ سنگم میں پوتر ڈوبکی لگائی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔جناب نڈا کے ہمراہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی تھے۔
تمل ناڈو کے ریاستی بی جے پی کے صدر K-Annamalai بھی مہاکمبھ پہنچے اور پوتر سنگم کے لیے اپنا احترام ظاہر کیا۔ پوتر ڈوبکی لگانے کے بعد انھوں نے روحانی اجتماع کو تہذیب کی ایک علامت اور امن کا پیامبر بتایا۔
ممتاز عقیدمندوں میں جناب آدتیہ ناتھ مہاکمبھ میں مختلف پرگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔