وزیر اعظم نریندر مودی نے قبرص کے ساتھ معاشی تعلقات وسیع کرنے کے بھارت کے عزم کا ذکر کیا ہے، جبکہ انہوں نے اپنے سرکاری دورے کے دوران Limassol میں کاروباری گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قبرص طویل عرصے سے بھارت کا ایک بھروسے مند شراکت دار رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت بحری اور بندرگاہ کی ترقی، جہاز سازی اور جہازوں کو توڑنے جیسے شعبوں پر توجہ دے رہا ہے اور فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیاں متعارف کرا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نے اب نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے پر توجہ دی ہے بلکہ اُس نے واضح پالیسیوں اور ایک مستحکم سیاسی ماحول کے بل بوتے پر کاروبار میں اعتماد کی بحالی پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے عرصے میں مالی شمولیت کو ایک عالمی مثال بناتے ہوئے بھارت نے ڈیجیٹل انقلاب دیکھا ہے۔
جناب مودی نے Gift City گجرات میں اشتراک کے لیے Cyprus اسٹاک ایکسچینج اور بھارت کے NSE کے درمیان سمجھوتے کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور اسے سرحد پار مالی اعتبار سے استحکام میں ایک کلیدی قدم قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے دورے کا اختتام تمام کاروباری رہنماؤں کو مدعو کر کے اور بھارت کی بڑھتی ہوئی معیشت کے توسیع پا رہے مواقع کے امکانات تلاش کرنے کے ساتھ کیا۔×