June 16, 2025 10:11 AM
19
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور قبرص کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی زبردست صلاحیت موجود ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے قبرص کے ساتھ معاشی تعلقات وسیع کرنے کے بھارت کے عزم کا ذکر کیا ہے، جبکہ انہوں نے اپنے سرکاری دورے کے دوران Limassol میں کاروباری گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قبرص طویل عرصے سے بھارت کا ایک بھروسے مند شراکت دار رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت بحری اور بندرگاہ کی ترقی، جہاز سازی اور جہازوں کو توڑنے جیسے شعبوں پر توجہ دے رہا ہے اور فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیاں متعارف کرا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نے اب نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے پر...