ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یومِ پیدائش سے قبل آج صبح پٹنہ بہار میں بھیم پدیاترا کی قیادت کریں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یومِ پیدائش سے قبل آج صبح پٹنہ بہار میں بھیم پدیاترا کی قیادت کریں گے۔ جناب مانڈویا گاندھی میدان سے پدیاترا کو روانہ کریں گے، جو پٹنہ کے مختلف مقامات سے گزرے گی۔ اس پدیاترا میں مائی بھارت کے ہزاروں رضاکار حصہ لیں گے۔

ڈاکٹر مانڈویا ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے حصے کے طور پر ایک پودہ بھی لگائیں گے اور صفائی ستھرائی مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

اسکے علاوہ جناب مانڈویا ینگ انڈیا ڈائیلاگ کے لیے چنئے گئے نوجوانوں نیشنل سروس اسکیم اور یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کے فاتحین کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں