ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مرکزی جانچ بیورو CBI نے Kiru پَن بجلی پروجیکٹ رشوت کیس میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال مَلک اور 5 دیگر افراد کے خلاف فردِ جرم دائر کی ہے۔

مرکزی جانچ بیورو CBI نے Kiru پَن بجلی پروجیکٹ رشوت کیس میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال مَلک اور 5 دیگر افراد کے خلاف فردِ جرم دائر کی ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                V/C – Aishwarya Rai Nigam

سال 2022 میں، جموں و کشمیر سرکار نے Kiru پَن بجلی پروجیکٹ میں Civil Works کیلئے 2 ہزار 200 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ بدعنوانی کی چھان بین CBI سے کرانے کی درخواست کی تھی۔ 2024 میں CBI نے دلّی اور جموں میں 8 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ جن دیگر افراد کے خلاف فردِ جرم داخل کی گئی ہے، اُن میں چِناب ویلی پاور پروجیکٹس کے اُس وقت کے چیئرمین نوین کمار چودھری اور تعمیراتی فرم پٹیل انجینئرنگ لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ دیگر اہلکار ایم ایس بابو، ایم کے متّل اور ارون کمار مشرا شامل ہیں۔ FIR کے مطابق جموں و کشمیر کے بدعنوانی مخالف بیورو اور بجلی محکمے نے چھان بین کی تھی اور یہ پایا گیا کہ مذکورہ پروجیکٹ میں ٹھیکہ دینے میں ای-ٹیندر کیلئے رہنما اصولوں پر عمل نہیں گیا۔ اس کے علاوہ پَن بجلی پروجیکٹ میں غیر معیاری کام اور مقامی نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے میں ناکامی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں