ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں راشٹرپتی نکیتن میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی اور  سنگِ بنیاد رکھیں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں راشٹرپتی نکیتن میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی اور  سنگِ بنیاد رکھیں گی۔ اپنے دورے میں صدر جمہوریہ President’s Park کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج دہرادون میں راشٹرپتی نکیتن اور راشٹرپتی Tapovan کے افتتاح میں شرکت کریں گی۔ اِن دونوں کو اس مہینے کی 24 تاریخ سے عام لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ محترمہ دروپدی مرمو 132 ایکڑ کے President’s Park کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گی۔ امید ہے کہ یہ گارڈن ایک سال میں پورا ہو جائے گا اور اسے عوام کیلئے وقف کیا جائے گا۔ 21 ایکڑ میں پھیلے ہوئے راشٹرپتی نکیتن کو پہلے راشٹرپتی آشیانہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اسے صدر جمہوریہ کے محافظ PBG گھوڑوں کی تربیت کیلئے استعمال کیا کرتے تھے۔ اسے کھولے جانے کے بعد لوگ اس وراثتی عمارت میں کچھ نوادرات کے ساتھ ساتھ صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈز کے گھوڑوں اور استبل کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ عوام کیلئے اسے کھولا جانا صدر جمہوریہ اور راشٹرپتی بھون کی وراثت کے ساتھ لوگوں کے رابطے کو بڑھانے کی وسیع تر پہل کا حصہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں