ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 2:51 PM

printer

سپریم کورٹ نے اُس درخواست پر کسی طرح کی ہدایت جاری کرنے سے انکار کردیا، جس میں مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلعے میں نیم فوجی دستے تعینات کیے جانے کی اپیل کی گئی تھی

سپریم کورٹ نے اُس درخواست پر کسی طرح کی ہدایت جاری کرنے سے انکار کردیا، جس میں مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلعے میں نیم فوجی دستے تعینات کیے جانے کی اپیل کی گئی تھی۔ وقف ترمیمی ایکٹ کے معاملے پر وہاں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔ یہ معاملہ جسٹس BR Gavai اور جسٹس Augustine George Masih کی بنچ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے نیم فورسز کو فوری طور پر تعینات کیے جانے اور آئین کی دفعہ 355 نافذ کیے جانے کی اپیل کی تھی۔ جسٹس Gavai نے کہا کہ عدالت عالیہ پر پہلے ہی ایگزیکٹیو اور Legislative کام کاج میں دخل اندازی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

جسٹس Gavai کے اِس تبصرے کا اِشارہ بظاہر اُس حالیہ تنازعے کی طرف ہے، جو صدرجمہوریہ اور گورنر صاحبان کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے تناظر میں پیدا ہوا، جس میں ریاستی قانون سازیہ کی طرف سے منظور ہونے والے بلوں کو مقررہ مدت کے اندر منظوری دیئے جانے کی بات کہی گئی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں