دنیا بھر کے لاکھوں عقیدتمند ہر روز مہاکمبھ پہنچ رہے ہیں۔ اب تک 62 کروڑ 6 لاکھ سے زیادہ عقیدتمند تریوینی سنگم میں ڈُبکی لگا چکے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کل اہم شخصیتوں سمیت ایک کروڑ 32 لاکھ عقیدتمندوں نے سنگم میں ڈُبکی لگائی۔
ایک رپورٹ:
Capsul Adarsh
سنت، عقیدتمند اور تیرتھ یاتری مہا کمبھ پہچ رہے ہیں۔ اتراکھنڈ کے گورنر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے تریوینی سنگم میں ڈُبکی لگائی۔ اس موقع پر جناب سنگھ نے کہا کہ وہ اپنا تجربہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے اور اسے صرف محسوس کیا جا سکتا ہے۔
اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی بھی سنگم پہنچے۔ ڈُبکی لگانے کے بعد انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ عقیدہ، روایت اور روحانیت کا سنگم ہے۔
لوک سبھا ایم پی اور بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے کمبھ کو ایک روحانی لمحہ قرار دیا۔