ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 22, 2025 9:45 AM | Tripura Job

printer

تریپورہ میں ریاستی سرکار نے بائیں محاذ کی سابق حکومت میں سیاسی تشدد میں ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تریپورہ میں ریاستی سرکار نے بائیں محاذ کی سابق حکومت میں سیاسی تشدد میں ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آکاشوانی خبروں کے شعبے سے بات کرتے ہوئے تریپورہ کے بجلی کے وزیر رتن لال ناتھ نے کہا ہے کہ ریاستی سرکار کو اب تک 39 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے اور ان کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاستی سرکار کی کمیٹی متاثرین کے کنبے کے اہل فرد کو نوکری دینے سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔ سردست 18 درخواست کنندگان تریپورہ سرکار کے اطلاعات اور ثقافتی امور کے محکمے، ثانوی تعلیم کے محکمے، محصولات کے محکمے، ابتدائی تعلیم کے محکمے اور خوراک و سول سپلائی کے محکمے میں نوکریاں حاصل کرچکے ہیں، جبکہ 5 دیگر کی درخواستیں زیرِ غور ہیں۔

آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ – سب کا وکاس‘ کے ویژن سے ہم آہنگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کی قیادت میں ہمدردی کی بنیاد پر یہ اقدام عمل میں آیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں