ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 10:04 PM

printer

بھارت، امریکہ کی جانب سے نافذ کئے جانے والے باہمی محصولات کے مضمرات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

بھارت، امریکہ کی جانب سے نافذ کئے جانے والے باہمی محصولات کے مضمرات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ تجارت اور صنعت کی وزارت نے ایک بیان میں آج کہا ہے کہ وہ بھارتی صنعتوں اور برآمدکاروں سمیت تمام شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے اور ٹیرفس سے متعلق ان کے تجزیہ پر رد عمل اور حالات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ وزارت امریکی تجارتی پالیسی میں ہوئی اس نئی پیشرفت سے پیدا ہونے والے نئے مواقع کا بھی مطالعہ کررہی ہے۔ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام تجارتی شراکت داروں سے ہونے والی درآمدات پر 10 فیصد سے لے کر 50 فیصد تک اضافی Ad-valorem ڈیوٹیز عائد کرتے ہوئے باہمی محصولات پر ایک Executive order جاری کیا ہے۔

10 فیصد کی بیس لائن ڈیوٹی 5 اپریل سے نافذ ہوگی اور بقیہ ملک کے لئے مخصوص اضافی Ad – valorem ڈیوٹی 9 اپریل سے لاگو ہوگی۔ آرڈر کے مطابق ہندوستان پر اضافی ڈیوٹی 27 فیصد ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں