ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 28, 2025 2:46 PM | US-New Tariff

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل سے کینیڈا اور میکسیکو پر محصول عائد کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل سے کینیڈا اور میکسیکو پر محصول عائد کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیکس چین سے کی جانے والی درآمدات پر عائد 10 فیصد یونیورسل محصول کو دوگنا کرنے کے علاوہ ہے۔

یہ اعلان جناب ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کے افسران کے، واشنگٹن کے دورے کے دوران کیا ہے۔ یہ افسران ٹرمپ کے اِس منصوبے کو روکنے کیلئے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

کَل ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ٹرمپ نے کہا کہ غیرقانونی نشیلی اشیا، خاص طور پر Fentanyl، ناقابل قبول سطح پر امریکہ میں بھیجی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشیلی اشیا چین میں تیار کی جاتی ہیں اور کینیڈ اور میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ سلسلہ نہیں رک جاتا ہے یا اِسے محدود نہیں کردیا جاتا، یہ مجوزہ محصول عائد رہیں گے۔  منصوبے کے مطابق یہ محصول 4 مارچ سے لاگو کردیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں