July 13, 2025 9:33 AM | WHO AYUSH

printer

WHO نے روایتی ادویات خصوصاً آیوش نظام کے ساتھ مصنوعی ذہانت AIکو مربوط کرنے میں بھارت کی غیر معمولی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مصنوعی ذہانت(AI) کو روایتی ادویات خصوصاً آیوش نظام کے ساتھ مربوط کرنے سے متعلق بھارت کی اہم کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ اپنے پہلے تکنیکی مختصر عنوان ”روایتی ادویات کو لاگو کرنے میں مصنوعی ذہانت کے اطلاق کی نقشہ سازی“ میں، Who نے آیوروید، سِدھا، یونانیSowa Rigpa  اور ہومیوپیتھی میں AI کے استعمال سے متعلق بھارت کی ترقی کو نمایاں کیا ہے۔

AI سے چلنے والے تشخیصی نظام، مشین لرننگ اور  Deep Nueral Networks کے ساتھ نبض پڑھنے اور پراکرِتی تشخیص جیسے روایتی طریقوں کو یکجا کرتے ہوئے درستگی کو بہتر بنا رہے ہیں اور ذاتی حفاظتی نگہداشت کو فعال کر رہے ہیں۔ Ayurgenomics پہل، آیورویدک اصولوں اور جیونومکس کا امتزاج، بیماریوں کی وجوہات کی نشاندہی کرنے اور صحت کے مطابق سفارشات کے لیے AI کا استعمال کرتا ہے۔ اِس کے علاوہ  AI جڑی بوٹیوں کی شکلوں کی جینومک اور مولیکیولر بنیاد کو ڈی۔کوڈ کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ روایتی حکمت کو جدید سائنس کے ساتھ ملا رہا ہے۔ ہندوستان کی ٹریڈیشنل نالج، ڈجیٹل لائبریری TKDL کو مقامی طبی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک عالمی ماڈل کے ذریعے سراہا گیا۔ AI سے چلنے والے ٹولس، قدیم تحریروں کی فہرست سازی اور معنوی تجزیے میں سہولت فراہم کر رہے ہیں، جس سے علاج کے علم کو مزید قابل رسائی بنایا جا رہا ہے۔ WHO نے اِس معلومات میں بھارت کے منشیات کے ایکشن Pathway کی شناخت، روایتی نظاموں میں تقابلی مطالعات کا جائزہ لینے کے لیے کیمیائی سینسر کی ترقی، روایتی فارمولیشن کو جدید بنانے میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ WHO نے بھارت کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف کی، جن میں آن لائن مشاورت کے لیے ڈجیٹل پلیٹ فارم، آیوش پریکٹیشنرس کے درمیان ڈجیٹل خواندگی کو فروغ دینا اور روایتی ادویات کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے انٹر آپریبل سسٹم بنانا شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔