UIDAI نے، 150 ارب سے زیادہ مرتبہ تصدیق کر کے ایک سنگِ میل طے کیا ہے۔

آدھار کے ذریعے، رقوم کے تصدیق شدہ لین دین کی تعداد 150 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے، جو بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی کے سفر میں اور وسیع تر آدھار ایکو نظام کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Akhila/ Depdenra

اس اہم واقعے سے ملک میں آدھار کے، وسیع پیمانے پر استعمال، اس کی افادیت اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔ الیکٹرانکس اور IT کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ آدھار کا اتنے بڑے پیمانے پر یہ استعمال اس کے آغاز سے اپریل 2025 کے آخر تک کی مدّت کے دوران کیا گیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ محض اپریل میں تقریباً 210 کروڑ مرتبہ رقوم کا لین دین کیا گیا، جو 2024 کے اسی ماہ کے مقابلے تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔ وزارت نے کہا کہ آدھار پر مبنی لین دین سے روزمرہ کی زندگی میں مزید آسانی پیدا ہو رہی ہے، فلاحی کام مؤثر طور پر کیے جا رہے ہیں اور خدمات فراہم کرنے والوں کی طرف سے مختلف خدمات، رضاکارانہ طور پر انجام دی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔