یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC نے ملک کے 89 اداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں، جن میں چار IITs تین IIMs اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شامل ہے۔ ان اداروں کو Ragging کی روک تھام سے متعلق ضابطوں پر عمل درآمدکرنے میں ناکام رہنے پر یہ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
Ragging-2009 کے UGC ضابطوں کے مطابق، UGC سے وابستہ ہرادارے کو، طلبہ سے عمل درآمد، اور ادارے سے Ragging کی روک تھام سے متعلق انڈرٹیکنگ داخل کرنا ہوتی ہے۔ نوٹس کے مطابق اِن اداروں نے طلبہ سے Ragging نہ کرنے سے متعلق یہ لازمی انڈرٹیکنگ اور اداروں سے عمل درآمد کئے جانے سے متعلق انڈرٹیکنگ داخل نہیں کیں۔ حالانکہ اس سلسلے میں بار بار ہدایات بھی جاری کی گئیں اور بعد میں کالز بھی کی گئیں۔
یہ چارIITs ہیں: IIT بامبے، IIT کھڑگ پور، IIT پلکّڑ اور IIT حیدرآباد۔
IIMs میں: IIM بامبے، IIM روہتک اور IIM تروچراپلی شامل ہیں۔×