September 27, 2025 10:01 AM

views 31

وزیر اعظم نریندر مودی اُڈیشہ کے شہر جھارسوگُڑا سے 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اُڈیشہ کے، دن بھر کے دورے پر رہیں گے۔ اِس دورے میں وہ، جھارسوگُڑا سے 60 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں میں سے کچھ کا افتتاح کریں گے اور کچھ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں کا مختلف شعبوں سے تعلق ہے، جن میں ٹیلی مواصلات، ریلویز، اعلیٰ تعلیم، حفظانِ صحت، ہنر مندی کا فروغ، شہری ہاؤسنگ سیکٹرس وغیرہ شامل ہیں۔ جناب مودی اِس موقعے پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ ٹیلی کوم کنیکٹی وِٹی کے میدان میں 97 ہزار 500 سے زیادہ موبائل 4G ٹاورز کی کارکرد...

September 27, 2025 9:59 AM

views 35

وزیر اعظم دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیے گئے 97 ہزار 500 سے زیادہ موبائل، 4G ٹاورز کا آغاز کریں گے۔

جناب مودی، مغربی اُڈیشہ کے صنعتی قصبے کے اپنے دورے میں، ایک ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے، تین ریلوے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس کا مقصد پوری ریاست میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور  کنیکٹی وِٹی میں اضافہ کرنا ہے۔ وہ ٹیلی کوم کنیکٹی وِٹی کے میدان میں، 97 ہزار 500 سے زیادہ موبائل 4G ٹاورز کی کارکردگی کا آغاز کریں گے۔ یہ ٹاورز دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیے گئے ہیں۔ اِن میں 92 ہزار 600 فور-جی ٹکنالوجی مقامات شامل ہیں، جنہیں BSNL نے شروع کیا ہے۔   وزیر اعظم، سنبھل پور شہر اور سَرلا کے د...