September 27, 2025 9:59 AM | ٖPM Odisha Visit

printer

وزیر اعظم دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیے گئے 97 ہزار 500 سے زیادہ موبائل، 4G ٹاورز کا آغاز کریں گے۔

جناب مودی، مغربی اُڈیشہ کے صنعتی قصبے کے اپنے دورے میں، ایک ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے، تین ریلوے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس کا مقصد پوری ریاست میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور  کنیکٹی وِٹی میں اضافہ کرنا ہے۔ وہ ٹیلی کوم کنیکٹی وِٹی کے میدان میں، 97 ہزار 500 سے زیادہ موبائل 4G ٹاورز کی کارکردگی کا آغاز کریں گے۔ یہ ٹاورز دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیے گئے ہیں۔ اِن میں 92 ہزار 600 فور-جی ٹکنالوجی مقامات شامل ہیں، جنہیں BSNL نے شروع کیا ہے۔   وزیر اعظم، سنبھل پور شہر اور سَرلا کے درمیان، ریل فلائی اوور کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِس کے علاوہ وہ کوراپُٹ-بائیگُڑا ریل لائن کو ملک کے نام وقف کریں گے، جسے حال ہی میں دوہرا کیا گیا ہے۔

وہ آٹھ IITs کی توسیع، برہم پور MKCG میڈیکل کالج اور اسپتال نیز بُرلا-سنبل پور میں VIMSAR اسپتال کو سُپر اسپیشلٹی اسپتال کا درجہ دینے کا بھی اعلان کریں گے۔ اِس کے علاوہ وزیر اعظم، انتیودے گرِہ یوجنا کے تحت، 50 ہزار مستفیدین کو منظوری نامے تقسیم کریں گے۔

جھارسوگُڑا کا دورہ، جون 2024 میں ریاست میں BJP کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک، پچھلے 15 ماہ میں  وزیر اعظم کا اُڈیشہ کا یہ چھٹا دورہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔