September 27, 2025 10:01 AM | ٖPM Odisha Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اُڈیشہ کے شہر جھارسوگُڑا سے 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اُڈیشہ کے، دن بھر کے دورے پر رہیں گے۔ اِس دورے میں وہ، جھارسوگُڑا سے 60 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں میں سے کچھ کا افتتاح کریں گے اور کچھ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں کا مختلف شعبوں سے تعلق ہے، جن میں ٹیلی مواصلات، ریلویز، اعلیٰ تعلیم، حفظانِ صحت، ہنر مندی کا فروغ، شہری ہاؤسنگ سیکٹرس وغیرہ شامل ہیں۔ جناب مودی اِس موقعے پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ ٹیلی کوم کنیکٹی وِٹی کے میدان میں 97 ہزار 500 سے زیادہ موبائل 4G ٹاورز کی کارکردگی کا آغاز کریں گے۔ یہ ٹاورز، دیسی ٹکنالوجی کے ذریعے تقریباً 37 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔