بھارتیہ ریزرو بینک RBI کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے مالی سال 2024-25 کے لیے 2 اعشاریہ چھ آٹھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رقم کی، مرکزی حکومت کو، ریکارڈ اضافی رقم کے طور پر منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ممبئی میں بورڈ کی ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت RBI گورنر سنجے ملہوترا نے کی۔ بورڈ نے گھریلو اور عالمی اقتصادی منظرنامے کا جائزہ بھی لیا اور متعلقہ سال کے لیے RBI کی سالانہ رپورٹ اور مالی تفصیلات کو منظوری دی۔
اضافی رقم کا حساب کتاب مالی اثاثے کے، نظرِ ثانی شدہ فریم ورک کے تحت کیا جاتا ہے۔×