ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

Pahalgam میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پوری کشمیر وادی میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ فوج، CRPF اور جموں و کشمیر پولیس نے تلاش کی مشترکہ کارروائی شروع کی ہے۔

جموں و کشمیر میں کَل Pahalgamمیں دہشت گردوں کے حملوں میں کئی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پوری کشمیر وادی میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں سری نگر سے کوئی 85 کلومیٹر دور پیش آیا۔ فوج،   CRPF اور جموں و کشمیر پولیس خطے میں تلاش کی مشترکہ کارروائی انجام دے رہی ہے۔ حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لیے خصوصی فورسز، Sniffer Dogs اور دیگر تکنیکی  انٹیلی جینس وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

شمالی فوج کے کمانڈر لیٹفننٹ جنرل MV Suchendra Kumar  کو آج وادی میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سری نگر میں مقامی کمانڈرس جانکاری فراہم کریں گے۔

سری نگر اور گُلمرگ اور سون مرگ جیسے دیگر سیاحتی مقامات پر جانچ تیز کردی گئی ہے۔ اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد ابھی مرتب کی جا رہی ہے کیونکہ بچاؤ اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

جموں و کشمیر سرکار نے سری نگر اور اننت ناگ میں سیاحوں کے لیے دن رات کام کرنے والی ایمرجنسی ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے۔

سری نگر میں ایمرجنسی کنٹرول روم کا نمبر ہے:

صفر ایک نو چار – دو چار پانچ – سات پانچ – چار تین

اور

صفر ایک نو چار – دو چار آٹھ – تین چھ- پانچ ایک۔

ضلع انتظامیہ انننت ناگ کی کنٹرول روم ہیلپ لائن کا نمبر ہے:

صفر ایک نو تین – دو دو –  دو دو – تین تین سات

ایک اور نمبر ہے:

نو چھ نو – سات نو آٹھ – دو پانچ دو سات

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں