قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، ایک بڑی کامیابی میں، کلیدی خالصتانی کارندے اور 2016 میں نابھا جیل توڑ کر فرار ہونے والوں میں سے ایک کشمیر سنگھ Galwaddi کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری مقامی پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں بہار کے موتیہاری میں ہوئی۔
پنجاب کے لدھیانہ کا رہائشی کشمیر سنگھ جیل توڑنے کے واقعے کے بعد سے فرار تھا اور بیرونِ ملک مقیم ببّر خالصہ انٹرنیشنل کے دہشت گرد ہروندر سنگھ Sandhu عرف Rinda کا قریبی تھا۔ Rinda کے نیپال میں مقیم دہشت گردی کے Network میں اُس کا کلیدی کردار تھا، جو خالصتانی کارندوں کو پناہ اور Logistical سپورٹ دیتا ہے اور اُنہیں فنڈنگ کرتا ہے۔
NIA کے مطابق، وہ پنجاب پولیس Inteligence ہیڈکوارٹر پر Rocket سے داغے جانے والے Grenade حملے سمیت بھارت میں دیگر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو تعاون کرنے میں سرگرم رہا ہے۔
یہ گرفتاری اگست 2022 میں ازخود شروع کیے گئے مقدمے میں جاری تحقیقات سے منسلک ہے، جس کا مقصد خالصتانی گروہوں اور منظم جرائم کے گروہوں کے درمیان بڑھتی سازبازی کو ختم کرنا ہے۔
تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کیسے BKI، خالصتان لبریشن فورس KLF اور انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن ISYF جیسے دہشت گردی کے گروہ بھارت میں حملے کرنے کی غرض سے سرحد پار سے اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور IED کی Smuggling کر رہے تھے۔×