GST 2.0  کے تحت ایئر کنڈیشنز، Dish Washer اور LCD اور LED ٹیلی ویژن کی بڑی اسکرین جیسی گھر میں روزانہ استعمال کی الیکٹرونک اشیا پر ٹیکس کی شرح میں کمی کرکے اسے 28 فیصد سے 18 فیصد کردیا گیاہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ  GST Bachat Utsav سے سماج کے ہر طبقے کو فائدہ ہو رہا ہے، اس مہینے کی 22 تاریخ سے جس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے دور کی GST اصلاحات بھارت کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان اصلاحات کے تحت مختلف اشیا اور خدمات پر ٹیکس کی شرح میں کمی سے شہریوں کو خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔

اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے مختلف شعبوں میں ٹیکس میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ GST 2.0  کے تحت ایئر کنڈیشنز، Dish Washer اور LCD اور LED ٹیلی ویژن کی بڑی اسکرین جیسی گھر میں روزانہ استعمال کی الیکٹرونک اشیا پر ٹیکس کی شرح میں کمی کرکے اسے 28 فیصد سے 18 فیصد کردیا گیاہے۔ اس اقدام کے تحت اِن اشیا کو صارفین کے لیے زیادہ سستا بنانے کی توقع ہے، ساتھ ہی بھارت کے الیکٹرونک کے شعبہ کو بھی فروغ  ملے گا۔

نئے ٹیکس نظام میں دو پہیہ گاڑیوں اور چھوٹی کاروں پر بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔ 350 CC سے اوپر کی دو پہیہ گاڑیوں کو 28 فیصد کے زمرے سے نکال کر 18 فیصد میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے گاڑیاں اور سستی ہوں گی، پہلی بار گاڑیاں خریدنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور گھریلو استعمال کی مصنوعات کی خرید کو فروغ ملے گا۔

اس مہینے کی 21 تاریخ کو وزیراعظم نریندر مودی نے ملک سے اپنے خطاب میں شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ Swadesi مصنوعات خریدیں اور گھریلو صنعتوں، چھوٹے کاروباریوں، مقامی دستکاروں اور MSME کی حمایت کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔