GST بچت اتسَو کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ملک کے ٹیکس نظام کو آسان تر، شفاف اور عوام دوست بنانے میں ایک نیا باب ہے۔ اگلے دور کی اصلاحات، لازمی اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کر کے شہریوں کو براہِ راست راحت فراہم کرنے کے لیے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اِن اصلاحات سے ملک کی ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی۔
GST اصلاحات آج سے لاگو ہو گئی ہیں۔ اِن اصلاحات سے آٹو موبیلز پر عائد ٹیکس میں خاطر خواہ کٹوتی سے شہریوں کو بڑی راحت فراہم ہوگی۔ دوپہیہ بائیکس اور چھوٹی کاروں پر پہلے 28 فیصد ٹیکس لگتا تھا، جبکہ اب یہ ٹیکس 18 فیصد ہوگا۔ اسی دوران بڑی کاروں پر 40 فیصد ٹیکس ہوگا اور اِن پر سے محصول ختم کر دیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ موٹر کاروں اور موٹر بائیکس کے مینوفیکچرس کے لیے استعمال ہونے والے زیادہ تر کَل پرزوں پر عائد ٹیکس کو کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ گاڑیوں پر GST میں کٹوتی کی وجہ سے اب صارفین کے لیے کاروں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔
اِن اصلاحات سے ترقی اور اختراع کو فروغ دینے، MSME کی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور آتم نربھر بھارت کے تصور کو حقیقت کی شکل دینے کے، حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔