GST اصلاحات کے تحت حکومت نے عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھایا ہے اور کئی ضروری اشیاء کو مکمل طور پر GST سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے دیوالی تک اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ اُن کے اِس ویژن نے 3 ستمبر کو اُس وقت حقیقت کی شکل اختیار کرلی، جب GST کونسل نے ٹیکس شرحوں کو معقول بنانے، کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کٹوتی کرنے اور شہریوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کو اپنی منظوری دے دی۔ آج ہم ٹیکس فری اشیاء پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھایا ہے اور کئی ضروری اشیاء کو مکمل طور پر GST سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ لوگوں کے روزمرہ استعمال کی اشیاء جیسے دودھ، ڈبہ بند کھانے کی اشیاء، بنیادی غذائی اجناس جیسے بغیر برانڈ والے چاول، گیہوں اور دالیں اب GST سے آزاد ہیں۔ اسی طرح ہر قسم کے Breads کو بھی بغیر GST والے زمرے میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ گھریلو سطح پر یہ اشیاء زیادہ سستی ہو سکیں۔ صحت کے شعبے کو بھی بڑا فائدہ پہنچا ہے۔ حکومت نے لوگوں کی زندگی بچانے والی 33 دواؤں پر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبا کا بوجھ کم کرنے کیلئے اُن کے روزمرہ کی زیادہ تر اسٹیشنری اشیاء کو بھی مکمل طور پر GST سے آزاد زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں کئی مخصوص دھاگوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اِن تمام شعبوں میں GST کی چھوٹ سے عام لوگوں کو روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے میں کافی راحت ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔