DMK پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ Kanimozhi کرونا ندھی کی قیادت میں تیسرا کثیر جماعتی وفد ماسکو پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے بھارت نے جو زور دار عالمی مہم شروع کی ہے، یہ وفد اُسی کا ایک حصہ ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محترمہ Kanimozhi کرونا ندھی نے کہا کہ روس ایک کلیدی ساجھے دار ملک رہا ہے اور دونوں ملکوں نے سفارتی معاملات اور تجارت پر ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ Kanimozhi کی قیادت میں کثیر جماعتی وفد بعد میں اسپین، یونان، Slovenia اور Latvia جائے گا۔
اِدھر JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا کی سربراہی میں ایک اور کثیر جماعتی وفد نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں برازیل، آسٹریلیا، کولمبیا، یونان اور جنوبی کوریا کے سفیروں اور سفارتکاروں کے ساتھ گفتگو کی۔ اس ملاقات کے دوران جناب سنجے جھا نے کہا کہ دنیا میں ہر دہشت گردانہ سرگرمی کا تعلق کسی نہ کسی طرح پاکستان سے ہوتا ہے اور یہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی شہریوں پر کوئی آنچ آتی ہے، تو بھارت جوابی کارروائی کرے گا۔
شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے کثیر جماعتی وفد نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی کئی میٹنگیں کیں اور دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کے بھارت کے پختہ عزم کو اُجاگر کیا۔ وفد کے ارکان نے میڈیا اہلکاروں سے بھی گفتگو کی۔ 7 وفود میں سے بقیہ 3 وفد بھی الگ الگ ملکوں کیلئے آنے والے دنوں میں روانہ ہوں گے۔×