May 23, 2025 9:57 AM
19
DMK پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ Kanimozhi کرونا ندھی کی قیادت میں تیسرا کثیر جماعتی وفد ماسکو پہنچ گیا ہے۔
DMK پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ Kanimozhi کرونا ندھی کی قیادت میں تیسرا کثیر جماعتی وفد ماسکو پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے بھارت نے جو زور دار عالمی مہم شروع کی ہے، یہ وفد اُسی کا ایک حصہ ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محترمہ Kanimozhi کرونا ندھی نے کہا کہ روس ایک کلیدی ساجھے دار ملک رہا ہے اور دونوں ملکوں نے سفارتی معاملات اور تجارت پر ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ Kanimozhi کی قیادت میں کثیر جماعتی وفد بعد میں اسپین، یونان، Slovenia اور Latvia جائے گا۔ اِدھر J...