قومی

April 16, 2025 10:33 PM

views 15

پچھلے مالی برس میں خردہ افراطِ زر کم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی۔ 2018 سے 6 برسوں میں یہ سب سے کم ہے

مالی برس 2024-25 میں خردہ افراط زر کم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوگیا، جو 2018 سے 6 برسوں میں کم ترین ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین کی قیمت کے اشاریے CPI کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق مارچ 2025 کیلئے سال بہ سال کی افراطِ زر کی شرح کم ہوکر 3 اعشاریہ تین چار فیصد ہوگئی۔ اِس سے فروری...

April 16, 2025 10:23 PM

views 19

سپریم کورٹ نے نئے وقف قانون کے سلسلے میں سماعت کی۔ اِس معاملے پر کَل بھی سماعت ہوگی، کیونکہ مرکز نے جواب پیش کرنے کیلئے مزید وقت طلب کیا ہے

سپریم کورٹ نے آج وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو چیلنج کرنے والی کئی عرضداشتوں کی سماعت کرتے ہوئے کوئی عبوری حکم جاری نہیں کیا۔ مرکز نے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے تین نکات پر اپنے دلائل تیار کرنے کی غرض سے مزید وقت طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ کَل اِس معاملے کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنّہ اور جسٹس سن...

April 16, 2025 10:17 PM

views 16

ای ڈی نے رابرٹ واڈرا سے ہریانہ میں ایک زمین کی خریداری کے سلسلے میں کالے دھن کو جائز بنانے کے ایک معاملے کے سلسلے میں آج دوسرے دن بھی پوچھ تاچھ کی

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ED نے ہریانہ میں ایک زمین کی خرید و فروخت سے وابستہ معاملے میں کالے دھن کو جائز بنانے کے سلسلے میں آج لگاتار دوسرے دن رابرٹ واڈرا سے پوچھ تاچھ کی۔ نئی دلّی کے ED آفس میں اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ ایجنسی نے جناب واڈرا سے پوچھ تاچھ کیلئے کَل ایک بار پھر پیش ہونے کو کہا ہے۔ یہ معامل...

April 16, 2025 10:14 PM

views 15

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج نیشنل ہیرالڈ معاملے کے سلسلے میں کانگریس پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ED کی چارج شیٹ پر کانگریس کے احتجاج کے بارے میں رشی کیش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں ہے ب...

April 16, 2025 3:16 PM

views 10

چھتیس گڑھ کے بستر خطے میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں دو ماؤ نواز ہلاک ہوگئے

چھتیس گڑھ کے بستر خطے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ اِن دونوں ماؤنوازوں پر مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ بستر رینج کے پولیس کے انسپکٹر جنرل سُندر راج پی نے بتایا کہ کل شام کونڈا گاؤں اور نرائن پور اضلاع کی سرحد سے متصل Kilam-Bargum گاؤوں کے جنگل میں اُس وقت...

April 16, 2025 3:11 PM

views 16

بھارت کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں ساڑھے پانچ فیصد کی شرح ترقی درج کی گئی ہے

بھارت کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں ساڑھے پانچ فیصد کی شرح ترقی درج کی گئی ہے اور یہ 2024-25 کے دوران اپریل سے مارچ کے درمیان ریکارڈ 820 ارب 93 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پچھلے مالی سال میں یہ سطح عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود 778 ارب 13 کروڑ ڈالر تھی۔ تجارت و صنعت کی وز...

April 16, 2025 3:10 PM

views 10

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ہریانہ میں زمین کے ایک سودے کے کیس میں آج لگاتار دوسرے دن بھی رابرٹ واڈرا سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED، ہریانہ میں زمین کے ایک سودے سے متعلق، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں آج لگاتار دوسرے دن بھی رابرٹ واڈرا سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ واڈرا، کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی کے شوہر ہیں۔ اُن سے یہ پوچھ تاچھ نئی دلی میں ED کے دفتر میں کی جارہی ہے۔ اس کیس کا تعلق جناب واڈرا ک...

April 16, 2025 3:07 PM

views 11

BJP نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے

BJP نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنے سینئر رہنماؤں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف فرد جرم داخل کئے جانے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔ نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر BJP رہنما روی شنکر پرساد نے کہا کہ نیشن...

April 16, 2025 3:05 PM

views 13

نئے انکم ٹیکس بل 2025 سے متعلق لوک سبھا کی چیدہ کمیٹی نئی دلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ منعقد کررہی ہے

نئے انکم ٹیکس بل 2025 سے متعلق لوک سبھا کی چیدہ کمیٹی نئی دلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ منعقد کررہی ہے۔ اِس 31 رُکنی کمیٹی کی قیادت BJP ممبر پارلیمنٹ بیجناتھ پانڈا کررہے ہیں۔ یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن داخل کرے گی۔ انکم ٹیکس بل 2025 کا مقصد، انکم ٹیکس سے متعلق قانو...

April 16, 2025 2:59 PM

views 20

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خطّہ پڑوس مقدم، مشرق نواز یا بمسٹیک جیسی کئی کلیدی بھارتی پالیسوں کا مرکز ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خطّہ پڑوس مقدم، مشرق نواز یا بمسٹیک جیسی کئی کلیدی بھارتی پالیسوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ خطّے کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ جناب جے شنکر کل شمال مشرقی خطّوں کے فروغ کی وزارت کے ذریعے منعقد کیے گئے آئندہ شمال مشرقی سرمایہ کاری اجلاس 202...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔