وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین اور حامیوں کو، ایک پیمانے پر نہیں رکھا جا سکتا۔
برازیل میں BRICS سربراہ کانفرنس میں امن و سلامتی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج دہشت گردی، انسانیت کو درپیش سب سے زیادہ سنگین چیلنج کے طور پر ابھری ہے۔ انھوں نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ، بھارت کی روح، شناحت اور وقار پر براہِ راست حملہ تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی ملک، دہشت گردی کی براہِ راست یا بالواسطہ حمایت کرتا ہے تو اُسے اِس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ BRICS کے رکن ممالک کو دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف ایک گروپ کے طور پر مِل کر آواز اٹھانی چاہیے۔ جناب مودی نے کہا کہ دہشت گردی کی مذمت، ہمارا اصول ہونا چاہیے نہ کہ محض سہولت۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کا یہ پختہ یقین ہے کہ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، انسانیت کی بھلائی کے لیے امن کا ہی راستہ متبادل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے یہاں جنگ اور تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانیت کی ترقی، محض امن اور محفوظ ماحول میں ممکن ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ BRICS کا، اِس مقصد کو پورا کرنے میں نہایت اہم رول ہے۔x