September 30, 2025 9:51 AM | BJP NDA Delegation

printer

BJP کے صدر جگت پرکاش نڈا نے NDA کا ایک وفد تشکیل دیا ہے جو تمل ناڈو کے ضلع Karur کا دورہ کرے گا یہ دفعہ کرور کے حالات کا جائزہ لے گا

BJP کے صدر جگت پرکاش نڈا نے NDA کا ایک وفد تشکیل دیا ہے جو تمل ناڈو کے ضلع Karur کا دورہ کرے گا یہ دفعہ کرور کے حالات کا جائزہ لے گا اور بھگدڑ کی وجوہات کا پتہ لگائے گا۔ دورے کے دوران وفد متاثرہ کنبوں سے ملاقات کرے گا اور اپنی رپورٹ BJP صدر کو پیش کرے گا۔

BJP کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کو اس وفد کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ BJP کے ارکان پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر، تیجسوی سوریہ، شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے اور TDP کے رکن پارلیمنٹ Putta مہیش کمار کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔

اِس دوران، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل Karur کا دورہ کیا، جہاں بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز TVK کی سیاسی ریلی کے دوران پیش آیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔