BJP وقف ترمیمی قانون کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے آج سے ملک گیر سطح پر ایک مہم وقف سدھار جَن جاگرن ابھیان شروع کر رہی ہے۔ یہ مہم اگلے مہینے کی 5 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت BJP کے لیڈر اور ورکرس مسلم طبقوں سے رجوع کریں گے اور اُنہیں ترمیمی قانون کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں اُنہیں بیدار کریں گے۔
BJP کے صدر جے پی نڈّا نے اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک ورکشاپ میں اس مہم کے بارے اعلان کیا تھا، جس میں اس ماہ کی 10 تاریخ کو نئی دلّی میں، پورے ملک سے پارٹی عہدیداروں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی تھی۔
جے پی نڈّا نے اپوزیشن پارٹیوں پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کی سیاست کے حصے کے طور پر ترمیمی قانون کی شقوں پر مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت وقف کی جائیداد کے شفاف اور فعال مینجمنٹ کے ساتھ اُس کے فلاحی پروگرام کے سلسلے میں پُر عزم ہے۔×