ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 11, 2025 9:54 AM | BCCI-IPL

printer

BCCI اور IPL گورننگ کونسل بھارت اور پاکستان کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد IPL-2025 کو پھر سے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

BCCI کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ بورڈ کے حکام اور IPL گورننگ کونسل معطل شدہ T-20 لیگ کو مکمل کرانے کے لیے بہترین ممکنہ شیڈیول پر آج تبادلہئ خیال کرے گی۔ یہ فیصلہ کل رات بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور بعد میں بھارت کی جانب سے آپریشن سِندور کے  پیش نظر بھارت-پاکستان سرحد پر بڑھتی کشیدگی ایک جنگ کی شکل اختیار کرتی جا رہی تھی، جس کے بعد جمعہ کو بورڈ پر Indian Premier League IPL کو معطل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا، جس کے ابھی 16 میچ ہونے ہیں۔

کُل 12 لیگ اسٹیج میچز اور چار پلے آف اسٹیج میچز ابھی ٹورنامنٹ میں ہونے باقی ہیں۔ پنجاب کنگز اور ڈیلی کیپیٹلز کے درمیان آٹھ مئی کو دھرم شالہ میں ہونے والا میچ اس کشیدگی کی وجہ سے ہی منسوخ  کر دیا گیا تھا۔ دھرم شالہ ہوائی اڈّے کے بند ہونے سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کو بس سے جالندھر اور پھر ٹرین سے دلّی کا سفر کرنا پڑا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں