ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

Axiom-4 مشن کو، خلا میں روانہ کرنے کا پروگرام، ایک تکنیکی خامی کے سبب، ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اِس مشن میں بھارتی خلا نورد شُبھانشو شکلا کو خلا میں بھیجا جانا ہے۔

Axiom-4 مشن، جس میں بھارتی خلا نورد شُبھانشو شکلا اور تین افراد کو خلا میں بھیجا جانا تھا، دوسری بار بھی ملتوی  کر دیا گیا ہے۔

ناسا کے مطابق Axiom Space اور SpaceX کو آج خلا میں نہیں بھیجا جا سکے گا، کیونکہ SpaceX ٹیموں کو اِس مشن کی مرمت کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے کہ وہ سیال آکسیجن کے رساؤ کو بند کریں۔ یہ خامی Falcon-9 راکٹ کے معائنے کے دوران پائی گئی۔ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اِس مشن کو روانہ کرنے کی تاریخ، مرمت کے اِس کام کو مکمل کیے جانے کے بعد ہی طے کی جائے گی۔

اس سے پہلے اِس مشن کو Falcon-9 کے ذریعے بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ پرواز منگل کو خراب موسم کے سبب آج تک کے لیے ملتوی کی گئی تھی۔ SpaceX کے اِس مشن کو، فلوریڈا کے Cape Canaveral علاقے میں، ناسا کے کینیڈی خلائی مرکز سے خلا میں بھیجا جانا تھا۔

شُبھانشو شکلا اور امریکہ، پولینڈ اور ہنگری کے خلا نورد  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر دو ہفتے کا وقت گزاریں گے،  جس کے دوران وہ تقریباً 60 تجربات اور سائنسی مطالعات کریں گے نیز آؤٹ ریچ پروگراموں پر عمل کریں گے۔   ایسا پہلی بار ہے کہ بھارت، پولینڈ اور ہنگری اپنے خلا نوردوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیج رہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں